حدثنا قتيبة بن سعيد ، وزهير بن حرب ، قالا: حدثنا جرير ، عن طلق بن معاوية النخعي ابي غياث ، عن ابي زرعة بن عمرو بن جرير ، عن ابي هريرة ، قال: " جاءت امراة إلى النبي صلى الله عليه وسلم بابن لها، فقالت: يا رسول الله، إنه يشتكي، وإني اخاف عليه قد دفنت ثلاثة، قال: لقد احتظرت بحظار شديد من النار "، قال زهير: عن طلق ولم يذكر الكنية.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے اس بیٹے کے لیے دعا فرمائیے وہ بیمار ہے اور میں ڈرتی ہوں کہیں مر نہ جائے، میں تین بچوں کو دفنا چکی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے تو ایک مضبوط روک کر لی جہنم کی۔“