حدثنا حدثنا سويد بن سعيد ، عن معتمر بن سليمان ، عن ابيه ، حدثنا ابو عمران الجوني ، عن جندب ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم حدث: " ان رجلا، قال: والله لا يغفر الله لفلان، وإن الله تعالى، قال: من ذا الذي يتالى علي ان لا اغفر لفلان، فإني قد غفرت لفلان، واحبطت عملك " او كما قال.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص بولا: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ فلاں کو نہیں بخشے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کون ہے؟ وہ جو قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہ بخشوں گا، میں نے اس کو بخش دیا اور اس کے (جس نے قسم کھائی تھی) اعمال لغو کر دیے۔“ (بیکار)۔