حدثنا احمد بن يوسف الازدي ، حدثنا عمر بن حفص بن غياث ، حدثنا ابي ، حدثنا الاعمش ، حدثنا ابو إسحاق ، عن ابي مسلم الاغر ، انه حدثه، عن ابي سعيد الخدري ، وابي هريرة ، قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " العز إزاره، والكبرياء رداؤه، فمن ينازعني عذبته ".
سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عزت پرودگار کی ازار ہے اور بزرگی اس کی چادر ہے (یعنی یہ دونوں اس کی صفتیں ہیں)، پھر پروردگار فرماتا ہے جو کوئی یہ دونوں صفتیں اختیار کرے میں اس کو عذاب دوں گا۔“