حدثني عبد الله بن محمد بن اسماء بن عبيد الضبعي ، حدثنا جويرية يعني ابن اسماء ، عن نافع ، عن عبد الله : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " عذبت امراة في هرة سجنتها حتى ماتت، فدخلت فيها النار لا هي اطعمتها وسقتها إذ هي حبستها ولا هي تركتها تاكل من خشاش الارض ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت کو عذاب ہوا ا یک بلی کی وجہ سے جس کو اس نے قید کیا تھا یہاں تک کہ وہ مر گئی، پھر وہ عورت جہنم میں گئی۔ اس عورت نے اس بلی کو نہ کھانا دیا، نہ پانی قید میں اور نہ چھوڑا کہ زمین کے کیڑوں کو کھاتی۔“