حدثني عمرو الناقد ، وابن ابي عمر ، قال عمرو حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ايوب ، عن ابن سيرين ، سمعت ابا هريرة ، يقول: قال ابو القاسم صلى الله عليه وسلم: " من اشار إلى اخيه بحديدة، فإن الملائكة تلعنه حتى يدعه، وإن كان اخاه لابيه وامه ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی اپنے بھائی کو لوہے سے ڈرائے (یعنی ہتیھار سے) اس پر فرشتے لعنت کرتے ہیں جب تک اس سے باز نہ آئے اگرچہ وہ اس کا سگا بھائی ہو۔“ (اور اس کا مارنا منظور نہ ہو لیکن صرف ڈرا نے میں اتنا بڑا گناہ ہے۔ معاذ اللہ)۔