حدثنا يحيي بن يحيي ، ومحمد بن العلاء ، قال يحيي: اخبرنا، وقال ابن العلاء: حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن عدي بن ثابت ، عن سليمان بن صرد ، قال: " استب رجلان عند النبي صلى الله عليه وسلم، فجعل احدهما تحمر عيناه وتنتفخ اوداجه، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إني لاعرف كلمة لو قالها لذهب عنه الذي يجد: اعوذ بالله من الشيطان الرجيم، فقال الرجل: وهل ترى بي من جنون؟ قال ابن العلاء: فقال: وهل ترى، ولم يذكر الرجل.
سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، دو شخصوں نے گالی گلوچ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے، ایک کی آنکھیں لال ہو گئیں اور گلے کی رگیں پھول گئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ کو ایک کلمہ معلوم ہے اگر یہ اس کو کہے تو اس کا غصہ جاتا رہے۔ وہ کلمہ یہ ہے: «أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ» “، وہ شخص یہ سن کر بولا: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میں دیوانہ ہوں؟ (حقیقت میں دیوانہ تھا جب تو نیک بات نہ سنی۔ نووی رحمہ اللہ نے کہا: شاید وہ منافق ہو گا یا بیوقوف سخت گنوار ہو گا وہ یہی سمجھا کہ «أَعُوذُ بِاللَّہِ» صرف جنون ہی کا علاج ہے۔)۔