حدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، سمعت ابا إسحاق يحدث، عن ابي الاحوص ، عن عبد الله بن مسعود ، قال: إن محمدا صلى الله عليه وسلم، قال: " الا انبئكم ما العضه هي النميمة القالة بين الناس، وإن محمدا صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الرجل يصدق حتى يكتب صديقا، ويكذب حتى يكتب كذابا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ ہو میں تم کو بتلاتا ہوں کہ بہتان قبیح کیا چیز ہے؟ وہ چغلی ہے جو لوگوں میں عداوت ڈالے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی سچ بولتا ہے یہاں تک کہ اللہ کہ نزدیک سچا لکھا جاتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک جھوٹا لکھ لیا جاتا ہے۔“