حدثنا محمد بن المثنى العنزي . ح وحدثنا ابن بشار ، واللفظ لابن المثنى، قالا: حدثنا امية بن خالد ، حدثنا شعبة ، عن ابي حمزة القصاب ، عن ابن عباس ، قال: " كنت العب مع الصبيان، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم، فتواريت خلف باب، قال: فجاء فحطاني حطاة، وقال: اذهب وادع لي معاوية، قال: فجئت، فقلت: هو ياكل، قال، ثم قال لي: اذهب فادع لي معاوية، قال: فجئت، فقلت: هو ياكل، فقال: لا اشبع الله بطنه، قال ابن المثنى: قلت لامية: ما حطاني؟ قال: قفدني قفدة ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، میں ایک دروازہ کے پیچھےچھپ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے مجھے تھپکا (پیار سے) اور فرمایا: ”جا معاویہ کو بلا لا۔“ میں گیا، پھر لوٹ آیا اور میں نے کہا: وہ کھانا کھاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”جا اور معاویہ کو بلا لا۔“ میں پھر لوٹ کر آیا اور کہا: وہ کھاناکھاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس کا پیٹ نہ بھرے۔“