حدثنا قتيبة بن سعيد ، وابو الربيع ، قالا: حدثنا حماد وهو ابن زيد . ح وحدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا الثقفي كلاهما، عن ايوب ، بإسناد إسماعيل نحو حديثه، إلا ان في حديث حماد، قال عمران: فكاني انظر إليها ناقة ورقاء، وفي حديث الثقفي، فقال: خذوا ما عليها واعروها فإنها ملعونة.
ترجمہ وہی ہے جو گزرا۔ اس میں یہ ہے کہ عمران نے کہا: میں اس اونٹنی کو دیکھ رہا ہوں وہ خاکی رنگ کی اونٹنی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ اس پر ہے اتار لو اور اس کو ننگا کر دو کیونکہ وہ ملعون ہے۔“