حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابو معاوية ، حدثنا بريد بن ابي بردة ، عن ابيه ، عن ابي موسى ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الله عز وجل يملي للظالم، فإذا اخذه لم يفلته، ثم قرا، وكذلك اخذ ربك إذا اخذ القرى وهي ظالمة إن اخذه اليم شديد ".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ جل جلالہ مہلت دیتا ہے ظالم کو (اس کی باگ ڈھیلی کرتا ہے تاکہ خوب شرارت کر لے اور عذاب کا مستحق ہو جائے)، پھر جب پکڑتا ہے اس کو تو نہیں چھوڑتا .“ بعد اس کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: «وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ» (۱۱-ھود: ١٠٢) ”اسی طرح تیرا رب پکڑتا ہے جب پکڑتا ہے بستیوں کو یعنی ان بستیوں کو جو ظلم کرتی ہیں بے شک اس کی پکڑ دکھ والی ہے سخت۔“