حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، ومحمد بن المثنى كلاهما، عن عبد الصمد بن عبد الوارث ، حدثنا همام ، حدثنا قتادة ، عن ابي قلابة ، عن ابي اسماء ، عن ابي ذر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما يروي عن ربه تبارك وتعالى: إني حرمت على نفسي الظلم، وعلى عبادي فلا تظالموا، وساق الحديث بنحوه، وحديث ابي إدريس الذي ذكرناه اتم من هذا.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے بیان فرماتے ہیں: ”کہ اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کیا اور اپنے بندوں پر بھی۔ اس لیے تم آپس میں ایک دوسرے پر ظلم مت کرو۔“ اسی طرح حدیث کو بیان کیا۔ ابوادریس (خولانی) والی حدیث وہ زیادہ مکمل ہے اس سے جو ہم نے ذکر کی ہے۔