حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب واللفظ لابي بكر، قالا: حدثنا وكيع ، عن معاوية بن ابي مزرد ، عن يزيد بن رومان ، عن عروة ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الرحم معلقة بالعرش، تقول: من وصلني وصله الله، ومن قطعني قطعه الله ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ناتا عرش سے لٹکا ہوا ہے اور کہتا ہے: جو مجھ کو ملائے اللہ اس کو اپنے سے ملائے گا اور جو مجھ کو کاٹے اللہ اس کو اپنے سے کاٹے گا۔“