حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا ابو عوانة ، عن سهيل ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: رغم انف، ثم رغم انف، ثم رغم انف، قيل: من يا رسول الله؟، قال: " من ادرك ابويه عند الكبر احدهما او كليهما فلم يدخل الجنة ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خاک آلودہ ہو ناک اس کی، پھر خاک آلودہ ہو ناک اس کی، پھر خاک آلودہ ہو ناک اس کی۔“ کہا گیا کس کی یا رسول اللہ!؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے ماں باپ کو بوڑھا پائے دونوں کو یا ایک کو ان میں سے، پھر جنت میں نہ جائے۔“ (ان کی خدمت گزاری کر کے)۔