حدثنا سعيد بن منصور ، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، عن يزيد بن ابي حبيب ، ان ناعما مولى ام سلمة حدثه، ان عبد الله بن عمرو بن العاص ، قال: " اقبل رجل إلى نبي الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ابايعك على الهجرة والجهاد ابتغي الاجر من الله، قال: فهل من والديك احد حي؟ قال: نعم، بل كلاهما، قال: فتبتغي الاجر من الله؟ قال: نعم، قال: فارجع إلى والديك فاحسن صحبتهما ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا میں آپ سے بعیت کرتا ہوں ہجرت اور جہاد پر، اللہ سے اس کا ثواب چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے ماں باپ میں سے کوئی زندہ ہے۔“ وہ بولا: دونوں زندہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ سے ثواب چاہتا ہے .“ وہ بولا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا . ”تو لوٹ جا اپنے ماں باپ کے پاس اور نیک سلوک کر ان سے۔“