حدثنا سعيد بن منصور ، حدثنا مهدي بن ميمون ، عن ابي الوازع جابر بن عمرو الراسبي ، سمعت ابا برزة ، يقول: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا إلى حي من احياء العرب، فسبوه وضربوه، فجاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخبره، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لو ان اهل عمان اتيت ما سبوك ولا ضربوك ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا عرب کے کسی قبیلہ کی طرف، ان لوگوں نے اس کو برا کہا اور مارا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ حال بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو عمان والوں کے پاس جاتا تو وہ تجھے برا نہ کہتے، نہ مارتے۔“ (کیونکہ وہاں کے لوگ اچھے ہیں)۔