وحدثني الحسن بن علي الحلواني ، حدثنا ازهر بن سعد السمان ، عن ابن عون ، عن إبراهيم ، عن عبيدة ، عن عبد الله ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، فلا ادري في الثالثة، او في الرابعة، قال: ثم يتخلف من بعدهم خلف تسبق شهادة احدهم يمينه، ويمينه شهادته ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہتر لوگ میرے قرن کے ہیں، پھر وہ جو ان سے نزدیک ہیں، پھر وہ جو ان سے نزدیک ہیں۔“ میں نہیں جانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری بار میں فرمایا یا چوتھی بارمیں۔ ”پھر وہ لوگ نالائق پیدا ہوں گے جن کی گواہی قسم سے پہلے ہو اور قسم گواہی سے پہلے۔“