حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، وإسحاق بن إبراهيم الحنظلي ، قال إسحاق: اخبرنا، وقال عثمان: حدثنا جرير ، عن منصور ، عن إبراهيم ، عن عبيدة ، عن عبد الله ، قال: " سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم اي الناس خير؟ قال: قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء قوم تبدر شهادة احدهم يمينه، وتبدر يمينه شهادته "، قال إبراهيم: كانوا ينهوننا ونحن غلمان عن العهد والشهادات.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: گیا: کون سے لوگ بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے قرن کے پھر وہ جو ان کے نزدیک ہیں، پھر وہ جو ان سے نزدیک ہیں، پھر وہ لوگ آئیں گے جن کی قسم گواہی سے پہلے جلدی کرے گی اور گواہی قسم سے پہلے جلدی کرے گی۔“ ابراہیم نے کہا: ہم بچے تھے اس وقت لوگ ہم کو منع کرتے تھے گواہی اور قسم ساتھ کرنے کے۔