حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن نمير ، وابو اسامة ، عن زكرياء ، عن سعد بن إبراهيم ، عن ابيه ، عن جبير بن مطعم ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا حلف في الإسلام، وايما حلف كان في الجاهلية لم يزده الإسلام إلا شدة ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کفر کے زمانے کی قسم کا اسلام میں کچھ اعتبار نہیں اور جو قسم جاہلیت کے زمانے میں نیک بات کے لیے کی ہو وہ اسلام سے اور مضبوط ہو گئی۔“