حدثنا يحيي بن يحيي ، اخبرنا المغيرة بن عبد الرحمن ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، قال: واصحابه، فقالوا: يا قدم الطفيل رسول الله، " إن دوسا قد كفرت وابت فادع الله عليها، فقيل: هلكت دوس، فقال: اللهم اهد دوسا وائت بهم ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، طفیل اور ان کے ساتھی آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! دوس نے کفر اختیار کیا اور انکار کیا مسلمان ہونے سے تو بددعا کیجئیے دوس کے لیے۔ کہا گیا تباہ ہوئے دوس کے لوگ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یا اللہ! ہدایت کر دوس کو اور ان کو میرے پاس لے کر آ۔“