حدثني زهير بن حرب ، حدثنا احمد بن إسحاق ، حدثنا ابو عوانة ، عن مغيرة ، عن عامر ، عن عدي بن حاتم ، قال: اتيت عمر بن الخطاب، فقال لي: " إن اول صدقة بيضت وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم، ووجوه اصحابه صدقة طيئ جئت بها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ".
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ انہوں نے کہا: سب سے پہلے صدقہ جس نے چمکا دیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے منہ کو یعنی خوش کر دیا ان کو، طئی کا صدقہ تھا، (طی ایک قبیلہ ہے) میں اس کو لے کر آیا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس۔