حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب واللفظ لابي بكر، قالا: حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن عبد الملك بن عمير ، عن عبد الرحمن بن ابي بكرة ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ارايتم إن كان جهينة، واسلم، وغفار، خيرا من بني تميم، وبني عبد الله بن غطفان، وعامر بن صعصعة، ومد بها صوته، فقالوا: يا رسول الله، فقد خابوا وخسروا، قال: فإنهم خير، وفي رواية ابي كريب: ارايتم إن كان جهينة، ومزينة، واسلم، وغفار ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو اگر جہینہ، اسلم اور غفار بہتر ہوں بنی تمیم سے اور بنی عبداللہ بن غطفان سے اور عامر بن صعصعہ سے۔“ اور بلند آواز سے فرمایا: لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس صورت میں بنی تمیم وغیرہ گھاٹے میں رہے اور نقصان پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بہتر ہیں ان سے۔“