حدثنا حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي ، واحمد بن عبدة واللفظ لإسحاق، قالا: اخبرنا سفيان ، عن عمرو ، عن جابر بن عبد الله ، قال: " فينا نزلت: إذ همت طائفتان منكم ان تفشلا والله وليهما سورة آل عمران آية 122 بنو سلمة، وبنو حارثة، وما نحب انها لم تنزل لقول الله عز وجل: والله وليهما سورة آل عمران آية 122 ".
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہ آیت «إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا» ”جب دو گروہوں نے تم میں سے قصد کیا ہمت ہار دینے کا اور اللہ مالک ہے ان دونوں کا۔“ ہم لوگوں کے باب میں اتری بنی سلمہ اور بنی حارثہ میں۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ آیت نہ اترتی کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے: «وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا» ”اللہ مالک ہے ان دونوں کا۔“