كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب

حدثنا عمرو الناقد ، وإسحاق بن إبراهيم ، وابن ابي عمر كلهم، عن سفيان ، قال عمرو: حدثنا سفيان بن عيينة، عن الزهري ، عن سعيد ، عن ابي هريرة : " ان عمر مر بحسان وهو ينشد الشعر في المسجد فلحظ إليه، فقال: قد كنت انشد وفيه من هو خير منك، ثم التفت إلى ابي هريرة، فقال: انشدك الله اسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: اجب عني اللهم ايده بروح القدس، قال: اللهم نعم ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا حسان بن ثابت پر گزرے وہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے (معلوم ہوا کہ عمدہ اشعار پر جو اسلام کی تعریف اور کافروں کی برائی یا جہاد کی ترغیب میں ہوں مسجد میں پڑھنا درست ہے) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف دیکھا۔ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو مسجد میں اشعار پڑھتا تھا جب مسجد میں تم سے بہتر شخص موجود تھے، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور کہا: میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: میری طرف سے جواب دے اے حسان!، یا اللہ مدد کر اس کی روح القدس سے . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:ہاں میں نے سنا ہے، یااللہ! تو جانتا ہے۔

صحيح مسلم # 6384
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp