حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عفان ، حدثنا حماد بن سلمة ، حدثنا ثابت ، عن انس ، " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اخذ سيفا يوم احد، فقال: من ياخذ مني هذا؟ فبسطوا ايديهم، كل إنسان منهم يقول: انا، انا، قال: فمن ياخذه بحقه؟ قال: فاحجم القوم، فقال: سماك بن خرشة ابو دجانة انا آخذه بحقه، قال: فاخذه ففلق به هام المشركين ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تلوار لی احد کے دن اور فرمایا: ”یہ کون لیتا ہے مجھ سے؟“، لوگوں نے ہاتھ پھیلائے، ہر ایک کہتا تھا: میں لوں گا، میں لوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا حق ادا کر کےکون لے گا؟“، یہ سنتے ہی لوگ ہٹے (کیونکہ احد کے دن کافروں کا غلبہ تھا) سماک بن خرشہ ابودجانہ نے کہا: میں اس کا حق ادا کروں گا اور لوں گا، پھر انہوں نے اس کو لے لیا اور مشرکوں کے سر اس تلوار سے چیرے۔