حدثني ابو داود سليمان بن معبد ، حدثنا عمرو بن عاصم ، حدثنا همام ، حدثنا قتادة ، قال: قلت لانس بن مالك : " من جمع القرآن على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: اربعة كلهم من الانصار: ابي بن كعب، ومعاذ بن جبل، وزيد بن ثابت، ورجل من الانصار يكنى ابا زيد ".
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا:کس نے قرآن جمع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: چار آدمیوں نے انصار میں سے ابی بن کعب اور معاذ بن جبل اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہم اور ایک شخص نے انصار میں سے جس کو ابوزید کہتے تھے۔