حدثنا قتيبة بن سعيد ، وزهير بن حرب ، وعثمان بن ابي شيبة ، قالوا: حدثنا جرير ، عن الاعمش ، عن ابي وائل ، عن مسروق ، قال: كنا عند عبد الله بن عمرو ، فذكرنا حديثا عن عبد الله بن مسعود، فقال: إن ذاك الرجل لا ازال احبه بعد شيء، سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقوله سمعته يقول: " اقرءوا القرآن من اربعة نفر: من ابن ام عبد فبدا به، ومن ابي بن كعب، ومن سالم مولى ابي حذيفة، ومن معاذ بن جبل "، وحرف لم يذكره زهير، قوله يقوله.
مسروق سے روایت ہے، ہم عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کی، کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اس وقت سے میں اس آدمی سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے: ”تم قرآن سیکھو چار آدمیوں سے، ام عبد کے بیٹے سے (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے) پہلے ان ہی کا نام لیا اور ابی بن کعب سے، سالم مولیٰ ابی حذیفہ سے، اور معاذ بن جبل سے۔“ زہیر بن حرب نے «يَقُولُهُ» کا لفظ ذکر نہیں کیا۔