كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب

حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا يحيي بن آدم ، حدثنا قطبة هو ابن عبد العزيز ، عن الاعمش ، عن مالك بن الحارث ، عن ابي الاحوص ، قال: " كنا في دار ابي موسى مع نفر من اصحاب عبد الله، وهم ينظرون في مصحف، فقام عبد الله، فقال ابو مسعود ، ما اعلم رسول الله صلى الله عليه وسلم، ترك بعده اعلم بما انزل الله من هذا القائم، فقال ابو موسى: اما لئن، قلت ذاك لقد كان يشهد إذا غبنا ويؤذن له إذا حجبنا ".

‏‏‏‏ ابوالاحوص سے روایت ہے کہ ہم ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے اور وہاں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کئی ساتھی تھے اور ایک قرآن مجید دیکھ رہے تھے، اتنے میں عبداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد قرآن کا جاننے والا اس شخص سے زیادہ کوئی چھوڑا ہو جو کھڑا ہے۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم یہ کہتے ہو (تو صحیح ہے) ان کا یہ حال تھا کہ یہ حاضر رہتے جب ہم غائب ہوتے اور ان کو اجازت ملتی جب ہم روکے جاتے۔

صحيح مسلم # 6330
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp