حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا ابو اسامة ، عن سليمان بن المغيرة ، عن ثابت ، عن انس ، قال: " انطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى ام ايمن، فانطلقت معه، فناولته إناء فيه شراب، قال: فلا ادري اصادفته صائما، او لم يرده، فجعلت تصخب عليه وتذمر عليه ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا، وہ ایک برتن میں شربت لائیں، میں نہیں جانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے یا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پھیر دیا وہ چلانے لگیں اور غصہ کرنے لگیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔