حدثنا محمود بن غيلان ابو احمد ، حدثنا الفضل بن موسى السيناني ، اخبرنا طلحة بن يحيي بن طلحة ، عن عائشة بنت طلحة ، عن عائشة ام المؤمنين، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اسرعكن لحاقا بي اطولكن يدا، قالت: فكن يتطاولن ايتهن اطول يدا، قالت: فكانت اطولنا يدا زينب، لانها كانت تعمل بيدها وتصدق ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی بیبیوں سے) فرمایا: ”تم میں سب پہلے وہ مجھ سے ملے گی جس کے ہاتھ زیادہ لمبے ہیں۔“ تو سب بیبیاں اپنے اپنے ہاتھ ناپتیں تاکہ معلوم ہو کس کے ہاتھ زیادہ لمبے ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم سب میں زینب رضی اللہ عنہا کے ہاتھ زیادہ لمبے تھے وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرتیں اور صدقہ دیتیں۔