وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، قال: وجدت في كتابي، عن ابي اسامة ، عن هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: إن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ليتفقد، يقول: " اين انا اليوم، اين انا غدا، استبطاء ليوم عائشة، قالت: فلما كان يومي، قبضه الله بين سحري ونحري ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دریافت کرتے تھے (بیماری میں) اور فرماتے تھے: ”کل میں کہاں ہوں گا، کل میں کہاں ہوں گا؟“ یہ خیال کر کے کہ ابھی میری باری میں دیر ہے، پھر میری باری کے دن اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لیا میرے سینہ اور حلق میں (یعنی آپ کا سر مبارک میرے سینہ سے لگا ہوا تھا)۔