حدثنا خلف بن هشام ، وابو الربيع جميعا، عن حماد بن زيد ، واللفظ لابي الربيع، حدثنا حماد، حدثنا هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، انها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اريتك في المنام ثلاث ليال، جاءني بك الملك في سرقة من حرير، فيقول: هذه امراتك فاكشف عن وجهك، فإذا انت هي فاقول: إن يك هذا من عند الله يمضه ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے خواب میں دیکھا تین راتوں تک (نبوت سے پہلے یا نبوت کے بعد) ایک فرشتہ تجھ کو ایک سفید حریر کے ٹکڑے میں لایا اور مجھے کہنے لگا: یہ آپ کی عورت ہے۔ میں نے تیرے چہرے سے پردہ ہٹایا تو وہ تو نکلی میں نے کہا: اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہے تو ایسا ہی ہو گا .“ (یعنی یہ عورت مجھے ملے گی اگر کوئی اور تعبیر اس خواب کی نہ ہو)۔