حدثنا يحيي بن يحيي ، وابو بكر بن ابي شيبة ، واللفظ ليحيي، قال ابو بكر: حدثنا، وقال يحيي: اخبرنا ابو معاوية ، عن عاصم الاحول ، عن مورق العجلي ، عن عبد الله بن جعفر ، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قدم من سفر تلقي بصبيان اهل بيته، قال: وإنه قدم من سفر، فسبق بي إليه فحملني بين يديه، ثم جيء باحد ابني فاطمة، فاردفه خلفه، قال: فادخلنا المدينة ثلاثة على دابة ".
عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر تشریف لاتے تو گھر کے بچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کر ملتے ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے آئے اور میں آگے گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے ایک صاحبزادے آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پیچھے بٹھا لیا، پھر ہم تینوں ایک ہی جانور پر بیٹھے ہوئےمدینہ میں آئے۔