حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا عبد الرحمن ، عن سفيان ، عن المقدام بن شريح ، عن ابيه ، عن سعد ، في نزلت: ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي سورة الانعام آية 52، قال: " نزلت في ستة انا، وابن مسعود منهم، وكان المشركون قالوا له تدني هؤلاء ".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، یہ آیت «وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ» (۶-الأنعام: ٥٢) ”مت دور کر ان لوگوں کو جو پکارتے ہیں اپنے مالک کو صبح اور شام۔“ چھ آدمیوں کے باب میں اتری۔ ان میں، میں تھا اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ مشرک کہتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو اپنے نزدیک رکھتے ہیں۔