حدثنا محمد بن عباد ، حدثنا حاتم يعني ابن إسماعيل ، عن بكير بن مسمار ، عن عامر بن سعد ، عن ابيه : " ان النبي صلى الله عليه وسلم، جمع له ابويه يوم احد، قال: كان رجل من المشركين قد احرق المسلمين، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: ارم فداك ابي وامي، قال: فنزعت له بسهم ليس فيه نصل فاصبت جنبه، فسقط فانكشفت عورته، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم، حتى نظرت إلى نواجذه ".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ان کے لیے جمع کیا اپنے ماں باپ کو . سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک شخص تھا مشرکوں میں سے جس نے جلا دیا تھا مسلمانوں کو (یعنی بہت مسلمانوں کو قتل کیا تھا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیر مار اے سعد! فدا ہوں تجھ پر ماں باپ میرے .“ میں نے اس کے لیے ایک تیر نکالا جس میں پیکان نہ تھا وہ اس کی پسلی میں لگا اور گرا اور اس کی شرمگاہ کھل گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دیکھ کر ہنسے یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچلیوں کو دیکھا۔