كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب

حدثنا يحيي بن يحيي التميمي ، وابو جعفر محمد بن الصباح ، وعبيد الله القواريري ، وسريج بن يونس كلهم، عن يوسف بن الماجشون، واللفظ لابن الصباح، حدثنا يوسف ابو سلمة الماجشون ، حدثنا محمد بن المنكدر ، عن سعيد بن المسيب ، عن عامر بن سعد بن ابي وقاص ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لعلي انت مني بمنزلة هارون من موسى إلا انه لا نبي بعدي، قال سعيد: فاحببت ان اشافه بها سعدا، فلقيت سعدا: فحدثته بما حدثني عامر، فقال: انا سمعته، فقلت: آنت سمعته؟ فوضع إصبعيه على اذنيه، فقال: نعم، وإلا فاستكتا.

‏‏‏‏ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے: تم میرے پاس ایسے ہو جیسے ہارون علیہ السلام تھے، موسیٰ علیہ السلام کے پاس مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ سعید نے کہا: میں نے چاہا کہ یہ حدیث خود سعد رضی اللہ عنہ سے سن لوں تو میں سعد رضی اللہ عنہ سے ملا اور جو عامر نے بیان کی تھی وہ ان کو سنائی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ حدیث سنی ہے۔ میں نے کہا: تم نے سنی ہے؟ انہوں نے انگلیاں اپنے دونوں کانوں پر رکھیں اور کہا: جو نہ سنی ہو تو میرے کان بہرے ہو جائیں۔

صحيح مسلم # 6217
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp