وحدثنيه ابو بكر بن إسحاق ، حدثنا سعيد بن عفير ، حدثني سليمان بن بلال ، حدثني شريك بن عبد الله بن ابي نمر ، سمعت سعيد بن المسيب ، يقول: حدثني ابو موسى الاشعري هاهنا، واشار لي سليمان إلى مجلس سعيد ناحية المقصورة، قال ابو موسى: خرجت اريد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فوجدته قد سلك في الاموال فتبعته، فوجدته قد دخل مالا فجلس في القف، وكشف عن ساقيه ودلاهما في البئر، وساق الحديث بمعنى حديث يحيي بن حسان، ولم يذكر قول سعيد فاولتها قبورهم.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نکلا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھونڈنے کے لیے، میں نے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم باغوں کی طرف گئے ہیں، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک باغ میں پایا . آپ صلی اللہ علیہ وسلم کنویں کی منڈیر پر بیٹھے اور پنڈلیاں کھول دیں اور ان کو لٹکا دیا کنویں میں اور بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری اس میں سعید کا قول مذکور نہیں ہے۔