حدثنا عقبة بن مكرم العمي ، حدثنا سعيد بن عامر ، قال جويرية بن اسماء : اخبرنا، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: قال عمر : " وافقت ربي في ثلاث في مقام إبراهيم، وفي الحجاب، وفي اسارى بدر ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اپنے رب کے موافق ہوا تین باتوں میں، ایک مقام ابراہیم میں نماز پڑھنے میں (جب میں نے رائے دی کہ یا رسول اللہ! آپ اس کو مصلٰی بنائیے ویسا ہی قرآن میں اترا «وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ» (۲-البقرۃ: ۱۲۵))، دوسرے عورتوں کے پردے میں، تیسرے بدر کے قیدیوں میں۔