حدثني احمد بن عبد الرحمن بن وهب ، حدثنا عمي عبد الله بن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، ان ابا يونس مولى ابي هريرة حدثه، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " بينا انا نائم، اريت اني انزع على حوضي اسقي الناس، فجاءني ابو بكر فاخذ الدلو من يدي ليروحني، فنزع دلوين وفي نزعه ضعف، والله يغفر له، فجاء ابن الخطاب فاخذ منه، فلم ار نزع رجل قط اقوى منه، حتى تولى الناس والحوض ملآن يتفجر ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے سوتے میں دیکھا میں اپنے حوض میں پانی کھینچ رہا ہو ں اور لوگوں کو پلارہا ہو ں، پھر ابوبکر میرے پاس آئے، انہوں نے ڈول میرے ہاتھ سے لے لیا، مجھے آرام دینے کو اور دو ڈول نکالے ناتوانی کے ساتھ، اللہ ان کو بخشے، پھر خطاب کے بیٹے آئے، انہوں نے ڈول ابوبکر کے ہاتھ سے لے لیا، تو میں نے ایسا زبردست کھینچنا کسی کا نہیں دیکھا یہاں تک کہ لوگ (سیراب ہو کر) چلے گئے اور حوض بھرپور ہو کر بہنے لگا۔“