حدثني حرملة بن يحيي ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، ان ابن شهاب اخبره، عن حمزة بن عبد الله بن عمر بن الخطاب ، عن ابيه ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " بينا انا نائم، إذ رايت قدحا اتيت به فيه لبن، فشربت منه حتى إني لارى الري يجري في اظفاري، ثم اعطيت فضلي عمر بن الخطاب، قالوا: فما اولت ذلك يا رسول الله؟ قال: العلم ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سو رہا تھا، سوتے میں پیالہ میرے سامنے لایا گیا جس میں دودھ تھا، میں نے اس میں سے پیا یہاں تک کہ تازگی اور سیرابی میرے ناخنوں سے نکلنے لگی، پھر جو بچا وہ میں نے عمر بن الخطاب کو دے دیا۔“ لوگوں نے عرض کیا اس کی تعبیر کیا ہے یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“