وحدثنا محمد بن عباد ، حدثنا سفيان بن عيينة . ح وحدثني محمد بن رافع ، حدثنا ابو داود الحفري ، عن سفيان كلاهما، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، بمعنى حديث يونس، عن الزهري، وفي حديثهما ذكر البقرة والشاة معا، وقالا في حديثهما: فإني اومن به انا وابو بكر، وعمر وما هما ثم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں جیسا یونس اور زہری نے بیان کیا اور ان دونوں کی روایتوں میں گائے اور بکری کا اکٹھا ذکر ہے۔ اسی طرح ان دونوں کی روایتوں میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ میں اس کو سچا جانتا ہوں اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما اس کو سچ جانتے ہیں۔“ اور وہ دونوں وہاں نہ تھے۔