كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب

حدثنا عبيد الله بن سعيد ، حدثنا يزيد بن هارون ، اخبرنا إبراهيم بن سعد ، حدثنا صالح بن كيسان ، عن الزهري ، عن عروة ، عن عائشة ، قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه: " ادعي لي ابا بكر اباك، واخاك، حتى اكتب كتابا، فإني اخاف ان يتمنى متمن، ويقول قائل انا اولى، ويابى الله والمؤمنون إلا ابا بكر ".

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں فرمایا: بلا تو اپنے باپ ابوبکر کو اپنے بھائی کو اور اپنے بھائی کو تاکہ میں ایک کتاب لکھ دوں، میں ڈرتا ہوں کوئی آرزو کرنے والا آرزو نہ کرے (خلافت کی) اور کوئی کہنے والا یہ نہ کہے کہ میں خلافت کا زیادہ حقدار ہوں اور اللہ تعالیٰ انکار کرتا ہے اور مسلمان بھی انکار کر تے ہیں سوائے ابوبکر کے اور کسی کی خلافت سے۔

صحيح مسلم # 6181
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp