كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل

حدثني زهير بن حرب ، وابو بكر بن النضر ، قالا: حدثنا يعقوب بن إبراهيم ، حدثنا ابي ، عن ابن شهاب ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، وعبد الرحمن الاعرج ، عن ابي هريرة ، قال: " استب رجلان، رجل من اليهود، ورجل من المسلمين، فقال المسلم: والذي اصطفى محمدا صلى الله عليه وسلم على العالمين، وقال اليهودي: والذي اصطفى موسى عليه السلام، على العالمين، قال: فرفع المسلم يده عند ذلك، فلطم وجه اليهودي، فذهب اليهودي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاخبره بما كان من امره، وامر المسلم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تخيروني على موسى، فإن الناس يصعقون، فاكون اول من يفيق، فإذا موسى باطش بجانب العرش، فلا ادري، اكان فيمن صعق، فافاق قبلي، ام كان ممن استثنى الله؟ ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک مسلمان اور ایک یہودی نے گالی گلوچ کی۔ مسلمان نے کہا: قسم اس کی جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو چن لیا سارے جہان میں، اور یہودی نے کہا: قسم اس کی جس نے موسیٰ علیہ السلام کو چن لیا سارے جہان میں، اس وقت مسلمان نے ہاتھ اٹھایا، اور یہودی کے منہ پر طمانچہ مارا۔ وہ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، اور سب حال بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مت فضیلت دو موسیٰ علیہ السلام پر، کیونکہ لوگ بےہوش ہوں گے اور سب سے پہلے میں ہوش میں آؤں گا میں دیکھوں گا کہ موسیٰ علیہ السلام عرش کو تھامے ہوئے ہیں۔ اب میں نہیں جانتا کہ وہ بےہوش ہوئے اور مجھ سے پہلے ہوش میں آ گئے، یا اللہ تعالیٰ نے ان کو ان لوگوں میں کر دیا جو بےہوش نہ ہوں گے۔

صحيح مسلم # 6153
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp