وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو داود عمر بن سعد ، عن سفيان ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " انا اولى الناس بعيسى، الانبياء ابناء علات، وليس بيني وبين عيسى نبي ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سب سے زیادہ عیسی علیہ السلام کے قریب ہوں، اور پیغمبر سب علاتی بھائی کی طرح ہیں، (کہ شریعت کے اصول ایک ہیں اور فروع میں اختلاف ہے) اور میرے اور ان کے بیچ میں کوئی نبی نہیں ہوا۔“