حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد كلاهما، عن الاسود بن عامر ، قال ابو بكر: حدثنا اسود بن عامر، حدثنا حماد بن سلمة ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، وعن ثابت ، عن انس ، " ان النبي صلى الله عليه وسلم، مر بقوم يلقحون، فقال: لو لم تفعلوا لصلح، قال: فخرج شيصا، فمر بهم، فقال: ما لنخلكم، قالوا: قلت كذا وكذا، قال: انتم اعلم بامر دنياكم ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں پر گزرے جو گابہہ کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نہ کرو تو بہتر ہو گا۔“ (انہوں نے نہ کیا) آخر کھجور خراب نکلی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ادھر سے گزرے اور لوگوں سے پوچھا، تمہارے درختوں کو کیا ہوا؟ انہوں نےکہا: آپ نے ایسا فرمایا تھا (کہ گابہہ نہ کرو ہم نے نہ کیا اس وجہ سے خراب کھجور نکلی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے دنیا کے کاموں کو مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔“