كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل

حدثني زهير بن حرب ، وإسحاق بن إبراهيم ، وابن ابي عمر ، واللفظ لزهير، قال إسحاق: اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، سمع محمد بن جبير بن مطعم ، عن ابيه ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " انا محمد، وانا احمد، وانا الماحي الذي يمحى بي الكفر، وانا الحاشر الذي يحشر الناس على عقبي، وانا العاقب، والعاقب الذي ليس بعده نبي ".

‏‏‏‏ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں محمد ہوں (یعنی سراہا ہوا اچھی خصلتوں والا) اور احمد ہوں اور ماحی یعنی میری وجہ سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائے گا اور حاشر ہوں یعنی حشر کئے جائیں گے لوگ میرے قدم پر (یعنی میری نبوت پر کیونکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا) اور عاقب ہوں۔ یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔

صحيح مسلم # 6105
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp