وحدثنا ابن المثنى ، وابن بشار ، واللفظ لابن المثنى، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، سمعت ابا إسحاق يحدث، عن عامر بن سعد البجلي ، عن جرير ، انه سمع معاوية يخطب ، فقال: " مات رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو ابن ثلاث وستين "، وابو بكر، وعمر، وانا ابن ثلاث وستين ".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے سنا معاویہ بن ابی سفیان کو خطبہ پڑھتے ہوئے، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تریسٹھ برس کی عمر میں، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی تریسٹھ برس کی عمر میں اور عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی عمر میں، اور میں بھی اب تریسٹھ برس کا ہوں (تو مجھے بھی توقع ہے کہ اسی سال میں مروں اور ان کی موافقت حاصل کروں اور ان کو موافقت نہ مل سکی اور وہ اسی برس تک زندہ رہے اور ۶۰ ھجری میں انہوں نے انتقال کیا)۔