كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل

وحدثنا عبد الله بن عمر بن محمد بن ابان الجعفي ، حدثنا سلام ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، قال: كنت جالسا مع عبد الله بن عتبة، فذكروا سني رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال بعض القوم: كان ابو بكر اكبر من رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال عبد الله : قبض رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو ابن ثلاث وستين "، ومات ابو بكر، وهو ابن ثلاث وستين، وقتل عمر، وهو ابن ثلاث وستين، قال: فقال رجل من القوم، يقال له: عامر بن سعد . حدثنا جرير ، قال: كنا قعودا عند معاوية، فذكروا سني رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال معاوية : قبض رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو ابن ثلاث وستين سنة، ومات ابو بكر وهو ابن ثلاث وستين، وقتل عمر وهو ابن ثلاث وستين.

‏‏‏‏ ابواسحاق سے روایت ہے، میں عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا، لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف کا ذکر کیا۔ بعض نے کہا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے تھے، عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تریسٹھ برس کی عمر میں اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تریسٹھ برس کی عمر میں اور عمر رضی اللہ عنہ مارے گئے تریسٹھ برس کی عمر میں۔ ایک شخص بولا: جس کا نام عامر بن سعد تھا، ہم سے جریر نے بیان کیا کہ ہم بیٹھے تھے معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس۔ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کا ذکر کیا، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تریسٹھ برس کی عمر میں اور ابوبکر رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تریسٹھ برس کی عمر میں۔ اور عمر رضی اللہ عنہ بھی مارے گئے تریسٹھ برس کی عمر میں۔

صحيح مسلم # 6098
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp