حدثنا احمد بن يونس ، حدثنا زهير ، حدثنا ابو إسحاق . ح وحدثنا يحيي بن يحيي ، اخبرنا ابو خيثمة ، عن ابي إسحاق ، عن ابي جحيفة ، قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، هذه منه بيضاء "، ووضع زهير بعض اصابعه على عنفقته، قيل له: مثل من انت يومئذ؟ فقال: ابري النبل واريشها.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ سفیدی دیکھی اور زہیر نے اپنی کچھ انگلیاں چھوٹی داڑھی پر رکھ کر بتلائیں۔ لوگوں نے ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اس دن تم کیسے تھے؟ انہوں نے کہا: میں تیر میں پیکان لگاتا تھا اور پر لگاتا تھا۔