حدثني ابو الربيع العتكي ، حدثنا حماد ، حدثنا ثابت ، قال: " سئل انس بن مالك ، عن خضاب النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقال: لو شئت ان اعد شمطات كن في راسه فعلت، وقال: لم يختضب، وقد اختضب ابو بكر بالحناء، والكتم، واختضب عمر بالحناء بحتا ".
سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب کیا تھا؟ انہوں نے کہا: اگر میں چاہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے سفید بال گن لیتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب نہیں کیا، البتہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خضاب کیا مہندی اور نیل سے، اور عمر رضی اللہ عنہ نے خضاب کیا صرف مہندی سے۔