حدثنا عبيد الله بن عمر القواريري ، حدثنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى ، عن الجريري ، عن ابي الطفيل ، قال: " رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، وما على وجه الارض رجل رآه غيري، قال، فقلت له: فكيف رايته؟ قال: كان ابيض، مليحا، مقصدا ".
سیدنا ابوالطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور اب کوئی زمین پر سوائے میرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والوں میں کوئی نہیں رہا، جریری نے کہا: میں نے پوچھا: تم نے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تھے؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ تھے نمکینی کے ساتھ میانہ قد تھے۔